Bismillahirahmanirrahim
نماز کے بعد کے اذکار - اذكار بعد الصّلاة
Complete Azkar Video link :
١. ایک بار الله اکبر پڑھنا
-----
ابن عباس رضی الله عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز مکمل ہونے کو تکبیر ( «الله اكبر» ) کی وجہ سے سمجھ جاتا تھا۔
صحیح بخاری ٨٤٢
٢. تین بار استغفر الله پڑھنا
---
رسول الله صلی علیہ وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار استغفار پڑھتے
صحیح مسلم جلد ۲ ١٣٣٤
٣ -رسول الله صلی علیہ وسلم جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار استغفار پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھتے
اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْكَ السَّلاَمُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ
اے اللہ ! تو ہی سلام ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے ، تو برکت والا ہے ، اے جلال والے اور عزت بخشنے والے
صحیح مسلم جلد ٢ حدیث ١٣٣٤
Video link:
٤. حدیث : میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کی ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا
--------
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا : اے معاذ ! قسم اللہ کی ، میں تم سے محبت کرتا ہوں ، قسم اللہ کی میں تم سے محبت کرتا ہوں پھر فرمایا : اے معاذ ! میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں : ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھنا کبھی نہ چھوڑنا
اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
اے اللہ ! اپنے ذکر ، شکر اور اپنی بہترین عبادت کے سلسلہ میں میری مدد فرما
سنن ابو داوود جلد ١-١٥٢٢ صحیح
Video link:
٥. رسول الله صلی علیہ وسلم جب ہر نماز کے بعد سلام پھیرتے تو یہ فرماتے
------------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہرنماز کے بعد جب سلام پھیرتے تو یہ کہا کرتے تھے کہ
لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهْوَ عَلَى كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ تنہاء ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، ملک اسی کے لئے ہے اور اسی کے لئے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔ اے اللہ ! جو کچھ تو نے دیا ہے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو کچھ تو نے روک دیا اسے کوئی دینے والا نہیں اور کسی مالدار اور نصیبہ ور ( کوتیری بارگاہ میں ) اس کا مال نفع نہیں پہنچا سکتا ۔
صحیح بخاری جلد ٨ ، ٦٦١٥
Video link:
٦. رسول الله صلی علیہ وسلم نماز کے بعد بلند آواز سے یہ کلمات ارشاد فرماتے
------------
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو منبر پر کہتے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو کہتے:
لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، لا إله إلا الله مخلصين له الدين ولو كره الكافرون أهل النعمة والفضل والثناء الحسن، لا إله إلا الله مخلصين له الدين ولو كره الكافرون»
اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے، اسی کے لیے حمد ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے، کوئی معبود برحق نہیں سوائے اللہ کے، ہم خالص اسی کی عبادت کرتے ہیں اگرچہ کافر برا سمجھیں، وہ احسان، فضل اور اچھی تعریف کا مستحق ہے۔ کوئی معبود برحق نہیں سوائے اللہ کے، ہم خالص اسی کی عبادت کرتے ہیں، اگرچہ کافر برا سمجھیں ۔
سنن ابی داؤد جلد ۱ ۱۴۹۳ صحیح
Video link:
٧.حدیث: انکے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں چاہے سمندر کے جھاگ کے برابر کیوں نہ ہو
-----------
رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ہر نماز کےبعد
۳۳ مرتبہ ((سبحان اللہ))
۳۳ مرتبہ ((الحمدللہ)) اور
۳۳ مرتبہ ((اللہ اکبر))
کہا تو یہ (کلمات تعداد میں ) ۹۹ ہوگئے اور سو کا عدد
لا اِلهَ اِلَّا اللّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ هُوَ عَلَى كُلِّشَيْءٍ قَدِيرٌ
کہہ کر پورا کرلیا تو اس کے سارے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اگر چہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہوں
صحیح مسلم جلد ۲ ۱۳۵۲
Video link:
٨. حدیث: ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنے کی فضیلت
-------------
ابوامامہ باہلی رضی الله انه سے روایت ہے کی رسول اللهﷺ نے فرمایا جس شخص نے ہر فرض نماز كے بعد آیت الكرسی پڑھی تو موت كے علاوہ جنت اور اس كے درمیان كوئی ركاوٹ نہیں ۔
السلسلہ صحیحہ حدیث ٧٤٩-صحیح سنن الكبرى ٩٨٤٨
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ
اللَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِمَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ
وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
القرآن سوره البقرہ (٢) آیت ٢٢٥
✦ ترجمہ : اﷲ اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے ( سارے عالم کو اپنی تدبیر سے ) قائم رکھنے والا ہے ، نہ اس کو اُونگھ آتی ہے اور نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے ، کون ایسا شخص ہے جو اس کے حضور اس کے اِذن کے بغیر سفارش کر سکے جو کچھ مخلوقات کے سامنے ( ہو رہا ہے یا ہو چکا ) ہے اور جو کچھ ان کے بعد ( ہونے والا ) ہے ( وہ ) سب جانتا ہے ، اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز کا بھی احاطہ نہیں کر سکتے مگر جس قدر وہ چاہے ، اس کی کرسیء ( سلطنت و قدرت ) تمام آسمانوں اور زمین کو محیط ہے ، اور اس پر ان دونوں ( یعنی زمین و آسمان ) کی حفاظت ہرگز دشوار نہیں ، وہی سب سے بلند رتبہ بڑی عظمت والا ہے
Video link:
٩. حدیث : یہ تین سورتیں تمہیں ہر چیز کے لیے کافی ہو جائیگی
--------------
رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا سورة الإخلاص اور سورة الفلق اور سورة الناس تین مرتبہ صبح کے وقت، اور تین مرتبہ شام کے وقت کہہ لیا کرو تو یہ تمہیں (ہر طرح کی پریشانیوں سے بچاؤ کے لیے) کافی ہوں گی۔
سنن ابو داوود جلد ٣-١٦٤٣-حسن
عقبہ بن عامررضی اللہ عنہ سے سے روایت ہے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر نماز کے بعد آخری تین سورتیں یعنی سورة الإخلاص اور سورة الفلق اور سورة الناس پڑھا کرو۔
السلسلہ صحیحہ ٢٧٧٦
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ، اللَّـهُ الصَّمَدُ، لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ، وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ
---------------
ترجمہ: کہہ دو وہ الله ایک ہے الله بےنیاز ہے نہ اسکی کوئی اولاد ہے نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور اس کے برابر کا کوئی نہیں
القرآن سورة اخلاص ۱۱۲
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، مِن شَرِّ مَا خَلَقَ، وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ، وَمِن شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
✦ کہہ دو میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں اس کی مخلوق کی برائی سے
اور اندھیری رات کی برائی سے جب وہ چھا جائے اور گرہوں میں پھونک مارنے والی جادوگرنیوں کے شر سے اور ہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے
القرآن:سورة الفلق (۱۱۳)
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيْمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، إِلَـٰهِ النَّاسِ، مِن شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ
الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ، مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
✦ ترجمہ: کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا لوگوں کے بادشاہ کی، لوگوں کے معبود کی
اس شیطان کی برائی سے جو وسوسہ ڈالا کر چھوپ جاتا ہے جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے جنوں اور انسانوں میں سے
القرآن سورة الناس (١١٤)
Video link:
١٠. حدیث: جو فجر کی نماز کے بعد دس بار اس اذکار کو پڑھیے گا تو اس دن ہر برائی سے محفوظ رہے گا
-----------
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص نماز فجر کے بعد جب کہ وہ پیر موڑے ( دو زانوں ) بیٹھا ہوا ہو(جیسے تشہد میں بیٹھتے ہیں ) اور پھر کسی سے بات کے بغیر١٠ بار یہ پڑھے
لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں،
اسی کے لئے بادشاہت ہے اور اسی کے لئے تعریف ہے وہ زندہ کرتا ہے اور وہ مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
تو اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی، اور اس کی دس برائیاں مٹا دی جائیں گی، اس کے لیے دس درجے بلند کئے جائیں گے اور وہ اس دن پورے دن بھر ہر طرح کی مکروہ و ناپسندیدہ چیز سے محفوظ رہے گا، اور شیطان کے زیر اثر نہ آ پانے کے لیے اس کی نگہبانی کی جائے گی، اور کوئی گناہ اسے اس دن سوائے شرک باللہ کے ہلاک نہیں کر سکے گا
جامع ترمزی ١٣٩٩ حسن
Video link:
١١. حدیث :جو مغرب کی نماز کے بعد دس بار یہ پڑھے گا تو الله اسکی حفاظت کے لیے فرشتہ بھیجے گا
-----
لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لئے بادشاہت ہےاور اسی کے لئے تعریف ہے وہ زندہ کرتا ہے اور وہ مارتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے مغرب کے بعد دس دس مرتبہ یہ کلمات کہے تو :
اللہ سبحانه اس کی حفاظت کے لیے فرشتے بھیجے گا جو صبح تک شیطان سے اس کی حفاظت کریں گے اور اس کے لیے دس رحمت کی نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس برباد کر دینے والے گناہ مٹا دئے جاینگے اور اسے دس مسلمان غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا“
جامع ترمذی جلد ۲ حدیث ١٤٥٧ - حسن
Video link:
١٢. فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی دعا
---------
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز فجر میں سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے:
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا
اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، پاکیزہ روزی اور قبول ہونے والے عمل کا سوال کرتا ہوں ؎۔
سنن ابن ماجہ ، جلد ١ ، ٩٢٥-صحیح
Complete Azkar Video link
Join us on below pages
---
وہاٹس اپ گروپ سے جڑنے کے لئے اس نمبر پر A بھیجئے
To Join Whats App Send A on +965 50289051
جزاك اللهُ خيرًا
Jazakallahu Khairan
تَقَبَّلَ اللّهُ مِنَّا وَ مِنْكُمْ
TaqabbAlallahu Minna Wa Minkum
Namaz ke baad ke Azkar - Google Drive:
No comments:
Post a Comment